Featuredسندھ

کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل

لسبیلہ : بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن زمین بوس ہوگئی۔

بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن زمین بوس ہونے سے لسبیلہ کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

وندر کے قریب بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن 6 پول زمین بوس ہوگئے، جس کے باعث وندر، اوتھل، بیلہ سمیت دیگر شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بجلی کے بندش سے پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ لسبیلہ کے شہروں میں کاروباری زندگیاں مفلوج ہوگئیں۔

کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی بحال ہونے میں ایک دن لگ سکتا ہے۔ پولوں و تاروں کا مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close