Featuredکھیل و ثقافت

مہلک وائرس کے باعث ورلڈالیون اور ایشیا الیون کے میچز ملتوی

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ موجودہ حالات میں میچز کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا تھا اس لیے فیصلہ کیا کہ میچز موخر کردیے جائیں

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے باعث ورلڈالیون اور ایشیا الیون کے میچز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

سو سے زائد ممالک میں پھیلنے والے مہلک وائرس سے جہاں عالمی معیشت، سیاحت اور دیگر سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں وہیں کھیل کے میدان بھی اس وبا کی اثرات سے محفوظ نہیں رہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر ورلڈالیون اور ایشیا الیون کے مابین ہونے والے میچز کو ملتوی کر دیا ہے۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 21 اور 22 مارچ کو ڈھاکا میں شیڈول ورلڈ اور ایشیا الیون کے میچز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیے جارہے ہیں۔

ورلڈالیون اور ایشیا الیون میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تھا جب کہ زیادہ تر تعداد بنگلادیشی اور بھارتی کرکٹرز کی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close