Featuredاسلام آباد

محنت کے بغیر کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا میں ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کی کامیابی کو بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محنت کے بغیر کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی، جنیوا میں سیلاب متاثرین کیلئے ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کی مرہون منت ہے۔

واضح رہے کہ جنیوا میں ہونیوالی کانفرنس میں عالمی برادری اور مالیاتی اداروں نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ امور کی ٹیم کی شاندار قیادت کی۔

شہباز شریف نے وفاقی وزراء احسن اقبال، شیری رحمان، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کی بھرپور کاوشوں کو بھی سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close