Featuredپنجاب

دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا چکے تھے: سی ٹی ڈی

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب آپریشن کے دوران پنجاب (Punjab ) سے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت تین اضلاع سے 5 دہشت گرد گرفتارکرلئے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور، بہاولپور اور شیخوپورہ سے خفیہ آپریشن کے دوران کی گئی۔

لاہور سے گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد موسی کے نام سے ہوئی، جو کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ ہے۔ دیگر گرفتار دہشت گردوں میں عبدالحنان، عربی ، رحمت علی ، معاویہ شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے ہیں ، جب کہ مزید تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا چکے تھے۔ گرفتار افراد کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close