More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

کراچی بلدیاتی الیکشن کے حتمی نتائج، پی پی 91 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کی 235 یونین کونسلز پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سے 229 یوسیز کے نتائج تیار کرلیے ۔

سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی 246 میں سے 235 یونین کونسلز پر 15 جنوری کو الیکشن ہوئےتھے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے حتمی پارٹی پوزیشن تیار کرلی، 229 میں سے 91 نشتیں لے کر پیپلز پارٹی پہلی پوزیشن پر ہے۔
جماعت اسلامی نے 85، تحریک انصاف نے 42 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) نے 7، جے یو آئی نے 2 جبکہ ٹی ایل پی ایک نشست حاصل کرسکی، ایک نشست آزاد امیدوار نے بھی جیتی۔

الیکشن کمیشن نے 229 یوسیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کا نتیجہ مرتب کیا جبکہ 6 یوسیز پر نتیجہ روک لیا گیا ہے۔

6 نشستوں کی سماعت الیکشن کمیشن پاکستان میں ہوگی، 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات نہیں ہوئے۔

سیاسی جماعتوں کے امیدواران کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواستیں دینے کے بعد پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی نشستوں میں اضافہ ہوا جبکہ جماعت اسلامی کی نشستیں کم ہوئیں۔

اب الیکشن کمیشن نے نتائج 229 یونین کونسلز کے حتمی نتائج جاری کردیے، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن ایک دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے ، نوٹی فکیشن اجرا کے بعد کامیاب امیدواروں کی حلف برداری بھی ہوگی۔

نوٹیفکشن کے اجرا کے بعد خواتین کی مخصوص نشستوں کا تعین اور10 خالی نشتوں پر الیکشن کے فیصلہ کیا جائے گا، پھر مخصوص نشستوں کے تعین کے بعد ٹاون چیئرمینز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

 

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close