Featuredپنجاب

آئی ایم ایف کی شرائط ماننا موجودہ حکومت کی مجبوری ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم نے بھرپور طریقے سے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے، عام انتخابات ہوں یا ضمنی الیکشن ہمیں تیاری رکھنی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو اقامہ پر نکال دیا گیا، انہوں نے 200 سے زائد پیشیاں بھگتیں، ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹا دیا گیا، یہ ایک داغ ہے، دوسری جانب اقامہ نہیں وہاں پراصل جرائم کیے ہوئے ہیں، ہیرے، جواہرات اور فارن فنڈنگ لی ہوئی ہے لیکن ان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا، جس شخص نے جرائم کیے ہیں اسے سہولتیں کیوں دی جارہی ہیں؟

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ابھی انصاف ہونا شروع نہیں ہوا، ابھی تو انصاف شروع ہوگا، قانون اپنا راستہ لے گا، انہوں نے جو جرائم کیے سزا بھگتنا پڑے گی، ان کو دو دن کی قید ہوئی، پولیس والوں کے گلے لگ کر رونے لگے۔ جب تک انصاف کا معیار ایک جیسا نہیں ہوگا اس وقت تک ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کیا گیا جس میں پاکستان کو گروی رکھ دیاگیا، ایسا لگتا تھا پاکستان کو حکومت نہیں آئی ایم ایف چلارہا ہے، عمران خان خود کو بچاکر پاکستان کو مہنگائی میں جھونک گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تاریخ ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا، پی ٹی آئی حکومت کے 4سال میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا، آئی ایم ایف شرائط پوری کرنےکے لئے سمجھوتا کرنا پڑا، آئی ایم ایف کی شرائط ماننا ہماری مجبوری ہے، ہم ریلیف دینا بھی چاہیں توعوام کو ریلیف نہیں دے سکتے، تباہ حال معیشت کو ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

مہنگائی کے حوالے سے شہباز شریف کی حکومت وفاق میں ہے، مہنگائی کنٹرول کرنا صوبوں کاکام ہے ، پنجاب چنددن پہلےتک عمران خان کےپاس تھا، خیبر پختونخوا میں حکومت 10سال تک عمران خان کے پاس تھی، پھرساری مہنگائی کاذمہ دار شہباز شریف کیوں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close