Featuredدنیا

ترکی اور شام میں زلزلے نے بڑی تباہی مچا دی ، 2300 افراد جاں بحق

یہ زلزلہ 1939ء کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے ، رجب طیب

ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 2398 ہوگئیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے کم از کم 1 ہزار 710 عمارتیں گر گئیں، 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1498 ہے، جبکہ 5 ہزار 383 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زلزلے سے اموات کتنی بڑھیں گی، ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے، 45 ممالک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیشکش کر چکے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلہ 1939ء کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر ترکیہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ اور ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ترکیہ کی ہرممکن مدد کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close