Featuredاسلام آباد

پاکستان اور ایران کے 17 جنوری سے معطل ہونے والے سفارتی تعلقات بحال

پاکستان اور ایران کے 17 جنوری سے معطل ہونے والے سفارتی تعلقات بحال ہو گئے ہیں جس کے بعد پاکستانی سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تہران روانہ ہو گئے۔

جمعہ کے روز پاک ایران سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے عملی اقدامات کے تحت ایران کیلئے پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران روانہ ہوگئے۔

مدثر ٹیپو نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ،پاکستان کی قیادت کی مخلصانہ اور نیک خواہشات کے مطابق تہران جا رہا ہوں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور پرامن تعلقات کے فروغ کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہوں۔

دوسری جانب،پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر کی بھی آج اسلام آباد واپسی کا امکان ہے۔

باہمی تعلقات کی بحالی کے اقدامات کے تحت،پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت بھی دی تھی جو قبول کرلی گئی اور ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کوپاکستان کے دورے پر پہنچیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close