Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان سپر لیگ 8 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

ملتان: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جس میں معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیئے یہ پی ایس ایل کا سفر کہاں سے شروع ہوا،آج ملتان میں افتتاحی تقریب ہو رہی ہے۔ یہ دبئی میں سفر شروع ہوا تھا، پھر لاہور، پھر کراچی اور پھر ملتان۔ انشاء اللہ اگلے سال پشاور اور کوئٹہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا پی ایس ایل نے پاکستان کو بہت اثاثے دیے ہیں۔ یہ ایک ایسا بین الاقوامی برانڈ بنا ہے جس کے بارے میں ہم فخر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ’لاہور والے میرے دل میں ہیں، ملتان والے ذہن میں ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ میرا دل جیتے گا یا ذہن جیتے گا۔‘

تقریب میں موسیقار و گلوکار ساحرعلی بگا، آئمہ بیگ، عاصم اظہر اور شائے گل نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔

تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close