Featuredاسلام آباد

عدالتوں کے فیصلے کو مذاق بنایاجارہا ہے ، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مریم نواز کامیڈیا سیل عدالتوں کےخلاف مہم چلارہا ہے، اس کوکوئی پوچھنے والا نہیں، ہمارے اوپر مقدمات درج ہورہےہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا، عدالتوں کے فیصلےکو مذاق بنایاجارہا ہے، جج حکم دے تو اداروں کی مرضی ہوتی ہے وہ عمل کرلیں، اگر ان کی مرضی نہیں تو وہ عمل نہیں کرتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےعدالت میں آج بھی بطور منشی کام سرانجام دیا، لاہور ہائی کورٹ حکم پر عملدرآمد نہیں کرا سکی تو عدالتیں بے وقعت ہو جائیں گی، یہ عدالت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کامیڈیا سیل عدالتوں کےخلاف مہم چلارہا ہے، اس کوکوئی پوچھنے والا نہیں، ہمارے اوپر مقدمات درج ہورہےہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close