Featuredانٹرٹینمنٹ

ندا یاسر نے اس بار کرکٹ پر کئے جانے والے سوال پر ایسا جواب دیا: ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی

فارمولا کار کے بعد میچ کا فارمولا، پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے اس بار کرکٹ پر کئے جانے والے سوال پر ایسا جواب دیا کہ ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر ایک شو کی میزبانی کر رہے ہیں جبکہ مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اور شائستہ لودھی نے بطور مہمان شرکت کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر دونوں مہمانوں سے کرکٹ سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں اور اسی دوران شعیب اختر نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ پاکستان 1992 کا ورلڈکپ کب جیتا؟ آپ سوچ رہے ہوں گے یہ کیسا سوال ہے! جی ہاں یہی وہ سوال ہے جس کے جواب میں ندا یاسر نے نئی شرلی چھوڑی۔

سوال سننے کے بعد ندا یاسر شائستہ لودھی کی مدد لیتی ہیں اور ان سے جواب پوچھ رہی ہوتی ہیں تو پروگرام کے میزبان شعیب اختر کہتے ہیں کہ اس طرح نہیں ہوتا اتنے میں شائستہ لودھی ندا یاسرکے کان میں سوال کا جواب دے چکی ہوتی ہیں۔

ندا یاسرنے پھر شعیب اختر سے پوچھا کہ کیا سوال تھا اور ایسے میں شعیب اختر نے اپنی حاضر دماغی چلائی اور سوال کیا کہ پاکستان 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کپ جیتا؟ جس کے جواب میں ندایاسر کہتی ہیں 1992 میں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نےندا یاسر کا خوب مذاق اڑایا تو کسی نے شعیب اختر کی حاضر دماغی کی تعریف کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close