Featuredاسلام آباد

سینیٹ کمیٹی نے منی بجٹ کی منظوری دے دی، فضائی ٹکٹس پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے کثرت رائے سے سپلیمنٹری فنانس بل 2023 (منی بجٹ)کی منظوری دے دی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی نے کثرت رائے سے سپلیمنٹری فنانس بل 2023 (منی بجٹ)کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ائیر لائن کمپنیوں نے ٹکٹ پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، ایف بی آر ائیر لائنز پر فکسڈ ٹیکس کے لئے تجاویز تیار کرے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یورپ، امریکا یا کینیڈا جانے ے لئے فضائی ٹکٹس کے مطابق فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے، بزنس اور اکانومی کلاس کیلئے بھی فکس ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔

منی بجٹ میں فضائی ٹکٹ پر 50 ہزار روپے یا 20 فیصد ٹیکس کی تجویز شامل ہے جب کہ کمیٹی نے یورپ کیلئے 50 ہزار روپے جب کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لئے 25 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ آ ئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت نے 170 ارب روپے کا منی بجٹ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

منی بجٹ،میں پیش کی گئی تجاویز کے مطابق پیکٹس میں ملنے والی تمام اشیا پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close