More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

پاکستان آئی ایم ایف (IMF) کا مقروض ترین ملک ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ملک میں آٹا اور گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیرمین نیب کااستعفٰی 85 رکنی کابینہ کےمنہ پر طمانچہ ہے، استعفٰی دینے کی دیر تھی کہ نیب کےطلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے 9 اپریل الیکشن کی تاریخ دےکرحکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ معروف وکیل لطیف کھوسہ اور سلمان راجہ بھی کہتے ہیں کہ صدر کا فیصلہ آئینی ہے، امید ہےعدلیہ صدر کے فیصلے کو آئینی اور قانونی قرار دے گی۔

سینیئر سیاستدان نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف (IMF) کا پانچواں اور ایشیاء میں سب سے بڑا مقروض ترین ملک ہے، وزیرپیٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی (LNG) کے لیے دھکے کھارہا ہے۔آٹا اور گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 75 برسوں میں وزرائے خارجہ نے جتنے دورےکیے اتنے بلاول بھٹو زرداری نے اکیلےکیے ہیں اور وہ موج میلے منارہا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا اور مقدمہ بھی میرے خلاف درج کرایا۔ اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی۔عدالت میں ویڈیو کےساتھ آبپارہ پولیس اور اس کے پیچھے چھپے چہرے کو بےنقاب کرکے پوسٹ مارٹم کروں گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close