Featuredپنجاب

نیب کے الیکشن سیل نے تمام لیگی امیدواروں کو کلیئر چٹ دے دی

نیب کے الیکشن سیل نے تمام لیگی امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔

الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی نیب اسکروٹنی میں نوازشریف ،مریم نوازسمیت ن لیگ کے تمام امیدوار کلیئر قرار دے دئیے گئے ہیں۔

دوسری جانب نیب ہیڈکوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے،نیب ہیڈ کوارٹر میں قائم سیل کی تمام بیورو معاونت کر رہےہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ آن لائن سہولت مرکز 24/7 کام کر رہا ہے، امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن سےموصول دیگر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے،پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں ہوتے،جبکہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی اسکروٹنی بھی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close