Featuredخیبر پختونخواہپنجاب

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرانِ ریٹرننگ افسران کیلئے نام دینے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنرز سے بھی مراسلے بھیج کر انتخابی عملے کی فہرست مانگ لی گئی ہے۔

پولنگ کے عملے کی تربیت کے لیے 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ ماسٹر ٹریننرز کوالیکشن کمیشن کے سینئر افسران الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ٹریننگ دیں گے۔ ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ حاصل کر کے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو تربیت دیں گے۔

انتخابی افسران کی تربیت تین سے چار روز میں مکمل کر لی جائے گی۔افسران کی ٹریننگ کے بعد انتخابی عملے کی تربیت کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close