Featuredپنجاب

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے بھانجے اور پی ٹی آئی رہنماء حسان نیازی کا کارِ سرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کے کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرلیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء حسان نیازی کیخلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور اسلحہ دکھانے کے کیس کی سماعت ہوئی، وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سنادیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالتی فیصلے پر وکلاء نے کمرہ عدالت میں شیم شیم کے نعرے لگائے۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ عباس شاہ نے تفتیشی افسر کی حسان،نیازی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سےحسان نیازی کا جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،حسان نیازی تاحال کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close