پنجاب

” مجھے کیس سنے بغیر سزا دے دیں، اگر میرے خون میں۔۔۔“ رانا ثنا اللہ نے چیلنج دیدیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میرے خون کا ٹیسٹ کرایا جائے اگر اس میں سگریٹ کے اثرات بھی مل جائیں تو کیس سنے بغیر ہی سزا دے دیں اور نالائق اعظم کا بھی بلڈ ٹیسٹ کیا جائے۔

نالائق اعظم کا بھی بلڈ ٹیسٹ کیا جائے

لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرے خون کا ٹیسٹ کرایا جائے اگر اس میں سگریٹ کے اثرات بھی نکلیں تو کیس سنے بغیر ہی سزا دے دیں اور نالائق اعظم کا بھی بلڈ ٹیسٹ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک کیس کا ریکارڈ نہیں ملا، کل ایک ٹیم نے تفتیش کی ہے، تمام تفصیلات مجھے ابھی تک نہیں دی گئیں، ابھی تک میرا موقف بھی سرکاری طور پر نہیں لکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللہ کے چہیتے پولیس افسران کو بھی شکنجے میں لانے کا فیصلہ

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں کسی سہولت نہ ملنے کا شکوہ نہیں کروں گا،جتنا بھی ظلم کرنا ہے کرلیں، میں نے سوچ رکھا ہے کہ پاکستان میں ہی رہنا ہے۔

ظالم اپنا عبرتناک انجام بھگتے گا

انہوں نے کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں مگر مجھ پر دباو ہے، یہ ظلم ہے اور ظلم کی دہائی دینے کی بجائے اسے للکارنا چاہیے، یہ ظالم اپنا عبرتناک انجام بھگتے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ رانا ثنا اللہ لاہور کی کیمپ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close