Featuredپنجاب

پنجاب: مفت آٹے کے حصول کیلئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پنجاب میں مفت آٹے کے حصول کیلئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاتون سمیت مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے مقامی میرج ہال میں قائم مفت آٹے پوائنٹ کا گیٹ کھلنے پر بھگدڑ مچ گئی، رش کے باعث 60 سالہ خاتون توازن کھو بیٹھی اور شہریوں کے پیروں تلے آکر جاں بحق ہوگئی۔

مزید جانیے : مہنگائی کی وجہ سے غریب ایک وقت کا کھانا کھانے سے بھی قاصر

ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیدیا۔

دوسری جانب بھکر میں آٹا سیل پوائنٹ پر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے، مریم اورنگزیب

پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ الٰہی بخش آٹا لے کر جارہا تھا، واپسی پر دل کا دورہ پڑا، لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close