Featuredکھیل و ثقافت

میچ کے دوران کھلاڑیوں نے غلط نو بال دینے پر امپائر کو مار ڈالا

کرکٹ کھیل ہے جوش وجنون کا،جب کرکٹ کا میدان سجا ہوتو شائقین کے علاوہ کھلاڑیوں کا جذبہ بھی دیدنی ہوتا ہے۔

بھارت میں کھلاڑی کھیل کے میدان میں ہوش کھو بیٹھے،امپائر نے نوبال کیا دی کھلاڑی آپے سے ہی باہر ہوگئے۔ریاست اوڑیسہ کے شہر کٹک میں دوران میچ کھلاڑیوں نے امپائر پرغلط نوبال دینے کا الزام لگایا۔کھلاڑیوں نے 22 سالہ امپائر لکی راوٹ پرچاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

ریسکیوٹیم نے زخمی امپائرکو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث چل بسے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close