Featuredسندھ

شہر قائد میں جرائم میں کمی ہوئی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا نیا دعویٰ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایک بار پھر کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی کا دعویٰ کردیا۔ کہتے ہیں سی پی ایل سی کے گزشتہ 3 ماہ کے جرائم کے ڈیٹا کے مطابق جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے سی پی ایل سی کے جرائم ڈیٹا کا موازنہ کریں تو نمبرز کم ہیں، دوران یومیہ 220 کیس رپورٹ ہوئے، مطلب ایک ماہ میں 7 ہزار سے بھی کم جرائم رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ سی پی ایل سی کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میں جرائم کا ڈیٹا 21 ہزار کیسز کا ہے، مطلب ایک ماہ میں 7 ہزار جرائم رپورٹ ہوئے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں 108 پولیس اسٹیشن ہیں، فی پولیس اسٹیشن 2 وارداتیں بنتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close