Featuredدنیا

چند ہفتوں میں 4 ہیلی کاپٹر تباہ،امریکا میں پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا حکم

ہیلی کاپٹر گرنے کے متعدد واقعات تواتر کے بعد امریکی آرمی چیف نے پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چند ہفتوں کے دوران امریکی فوج کے 4 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے جس کے بعد تمام پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا جو کسی اہم مشن کا حصہ نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کو دو اپاچی ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کے واقعے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق دو ہفتے قبل بھی امریکی ریاست کینٹکی میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے تھے، اس میں بھی 9 افراد چل بسے تھے۔

اُدھر امریکی چیف آف سٹاف جنرل جیمز میک کونویل کے احکامات کے مطابق تمام پائلٹس ضروری ٹریننگ مکمل کرنے تک ہیلی کاپٹر نہیں اڑا سکیں گے۔ امریکی آرمی رسک مینجمنٹ یعنی خطرات سے بچنے کے نظام، طیاروں کی دیکھ بھال کے ٹریننگ پروگرام، فضائی عملے کی ٹریننگ اور دیگر عوامل کا جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں امریکی فوج کے متعدد ہیلی کاپٹراور طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔ رواں سال فروری میں ٹریننگ فلائٹ کے دوران ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹرگرنے کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close