Featuredپنجاب

محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد صوبے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے فوج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں فوج تعیناتی کے لیے وفاق کو ریکوزیشن بھجوا دی۔ وفاقی حکومت نے پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

دوسری جانب پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی نگراں حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیخلاف دوسرے روز بھی ملک بھر کی طرح پنجاب کے مخلتف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ ملک کے بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے متعدد شہروں میں متعدد مقدمات درج کرلیے گئے۔

اسلام آباد کے 4 تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے بعد ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close