Featuredسندھ

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی اور خسرو بختیار نے بھی پارٹی چھوڑدی

پاک افواج ہمارا فخر ہیں ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں،علی زیدی

کراچی: علی زیدی نے بیان میں کہا کہ  پی ٹی آئی سندھ کی صدارت ، کور کمیٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

پی ٹی ٓآئی رہنما خسرو بختیار نے کہا ہے کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات’ نے مجبور کیا کہ پی ٹی آئی کے سیاسی فلسفے سے دور ہو جاؤں

علی زیدی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان کے لیے کام کروں گا۔ پاکستان کے لیے زرمبادلہ لاؤں گا پہلے بھی یہ کام کرتا رہا ہوں اب بھی یہی کروں گا۔ سیاست چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کی صدارت ، کور کمیٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی تھی آج بھی کرتا ہوں۔ جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہیں ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا۔ ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد۔

پی ٹی ٓآئی رہنما خسرو بختیار نے کہا ہے کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سے دور ہو جاؤں اور میں اس سیاسی فلسفے کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔

ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ قومی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا نیا سیاسی لائحہ عمل پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا، اسی لیے میں نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے، کور کمیٹی کی رکنیت اور جنوبی پنجاب کی صدارت کے فرائض سے دوری اختیار کر لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close