Featuredخیبر پختونخواہ

9 کو ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا ملزم گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے9 اور10 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ریڈیو پاکستان پشاور میں داخل ہوکر قیمتی اشیا چرانے والے کو  گرفتار کرلیا۔

خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان کے مطابق ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کرنے والے مرکزی ملزم کو چار سدہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے چوری شدہ قیمتی ٹیپ ریکارڈر، مائیکرو فون، کیبل اور تین مائیکس سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں نو اور دس مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفصیل کا عمل جاری ہے، جس کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close