Featuredپنجاب

پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

 جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے متعدد سابق اراکین اسمبلی سمیت 24 سیاسی رہنماؤں  نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تقریباً 24 سیاسی رہنماؤں نے گزشتہ روز سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جن میں سے اکثر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ تھے۔

سابق اراکین اسمبلی میں سے 10 کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے جبکہ دیگر کا تعلق اوکاڑہ، بہاولپور، میانوالی، بہاولنگر اور رحیم یار خان سے ہے۔

آصف زرداری نے پارٹی میں نئے آنے والوں کو پیپلزپارٹی کا جھنڈا پہنا کر خوش آمدید کہا، اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، نیئر حسین بخاری، سابق گورنر مخدوم احمد محمود اور سید حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ مظفر گڑھ کو پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے کیونکہ سیاسی لحاظ سے بدترین دور میں بھی پیپلزپارٹی یہاں سے قومی اسمبلی کی 2 سے 3 نشستیں جیتتی رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close