Featuredسندھ

ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے: محکمہ موسمیات

کراچی: عید الاضحیٰ ممکنہ طور پر 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 18 جون کو 9 بج کر37 منٹ پر ہوگی۔ اس دوران جزوی بادل بھی ہوسکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبزرویٹری سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا چاند 19 تاریخ کو نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ ممکنہ طور پر 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close