Featuredپنجاب

پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر نئی سیاسی پارٹی کا اضافہ ہو گیا ہے

استحکام پاکستان میں عمران اسماعیل، علی زیدی، فردوس عاشق، فیاض چوہان اور متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی شمولیت

لاہور: جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت میں پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق اراکین قومی اسمبلی و رہنما شامل ہوئے ہیں۔

علیم خان کی رہائش گاہ پر ممبران کو دیے گئے عشائیے میں جہانگیر ترین نے نئی جماعت کے نام کا اعلان کیا، پارٹی کے قیام میں علیم خان نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے 100 کے قریب سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔
شمولیت کرنے والوں میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، سابق وفاقی وزیر عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، محمود مولوی، فیاض الحسن چوہان، مراد راس اور جے پرکاش نے شمولیت کا اعلان کیا۔
علاوہ ازیں فاٹا سے جی جی جمال، اجمل وزیر، پنجاب سے نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور نے بھی شمولیت اختیار کی ہے۔

عشائیے میں عون چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے جنہوں نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اُدھر جہانگیر ترین کی جمعے کے روز پی ٹی آئی کے سابق اراکین اور رہنماؤں کے ساتھ اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close