Featuredدنیا

سابق امریکی صدر کو فیڈرل کورٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا

خفیہ دستاویز کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیڈرل کورٹ ہاؤس سے گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور انہیں جلد ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر اہم دستاویزات اپنے پاس رکھنے سمیت کئی الزامات ہیں، اور انہیں رواں برس اپریل میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل امریکا کے سابق صدر پر عائد فرد جرم میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے امریکا کے جوہری راز سے متعلق حساس فائلیں اپنے باتھ روم اور شاور روم میں چھپائیں تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر 37 نکات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی جس میں سابق صدر پردستاویزات کو سنبھالنے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش اور امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈونلڈٹرمپ پر امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سابق صدر ہیں جن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close