Featuredاسلام آباد

سالٹ رینج پر حادثات کا تواتر کے ساتھ ہونا پریشان کن ہے،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو سختی سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کلر کہار پر بس حادثے کے نتیجے میں ضائع ہونے والی انسانی جانوں پر دلی طور پر رنجیدہ ہوں۔ سالٹ رینج پر حادثات کا تواتر کے ساتھ ہونا پریشان کن ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ موٹروے حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ موٹر وے پر چلنے والی گاڑیاں سفر کے قابل ہوں اور ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ کے تمام معیارات پر پورے اترتے ہیں۔ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرکے ہی سفر کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں اور دعائیں ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس دردناک حادثے میں ان سے بچھڑ گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں موٹر وے پر مسافر بس کے حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق راولپنڈی میں موٹر وے پرکلرکہار کے قریب تقریباً ساڑھے تین بجے مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 13 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close