Featuredاسلام آباد

یونان کوسٹ گارڈ نے ظلم کیا ، ڈوبتے لوگوں کو نہیں بچایا : خواجہ آصف

اسلام آباد: انسانی اسمگلروں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیے، انسانی اسمگلنگ قومی مسئلہ ہے اس کو بند ہونا چاہئے

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونان میں کشتی حادثے پر جتنا دکھ کا اظہار کیا جائے کم ہے، کئی گھرانے اجڑ گئے، یونان کی کوسٹ گارڈ نے ظلم کیا.ڈوبتے لوگوں کو نہیں بچایا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ سلسلہ 70 کی دہائی میں شروع ہوا جب لوگوں نے روزگار کیلئے باہر جانا شروع کیا، اس عمل کیساتھ ہی غیر قانونی کام کا سلسلہ شروع ہوگیا، ملک میں روزگار نہ ہونے کی وجہ سے بچے باہر جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجبوری کی وجہ سے اسمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں، انسانی اسمگلروں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیے، انسانی اسمگلنگ قومی مسئلہ ہے اس کو بند ہونا چاہئے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر اس خلاف کام کرنا ہوگا، ایسے افراد کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، ان کےتانے بانے ترکی اور لیبیا سمیت دیگر ممالک میں بھی ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close