Featuredسندھ

نیو کراچی میں قربانی کے جانور نے 12 سالہ لڑکے کی جان لے لی

کراچی: قربانی کا جانور رسی چھڑا کر بھاگ گیا ، بھاگتے ہوئے جانور کی رسی 12 سالہ لڑکے کے پاؤں میں پھنس گئی

جمعرات کی شام کو نیو کراچی کے علاقے گودھرا چوک کے قریب قربانی کا جانور رسی چھڑا کر بھاگ گیا بھاگتے ہوئے جانور کی رسی 12 سالہ لڑکے کے پاؤں میں پھنس گئی جانور گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا۔

اہل محلہ نے جانور کے پھیچے بھاگتے رہے اور کچھ فاصلے پر جاکر جانور کو پکڑا اور رسی سے لڑکے کو نکال کر فوری طور پر اسپتال پہنچایا تاہم اسپتال میں ڈاکٹرز نے بچے کی موت کی تصدیق کردی۔
متوفی کے والد کپڑے کی دکان پرکام کرتے ہیں، متوفی 4 بہن بھائی میں دوسرے نمبر پر تھا۔

اہلخانہ نے متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بغیر لے گئے اور بعدازاں سپرخاک کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close