Featuredدنیا

امریکا روس میں ہونے والی بغاوت میں ملوث نہیں، ماسکو کے حالات پر گہری نظر ہے

امریکا روس میں ہونے والی بغاوت میں ملوث نہیں ، امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ،ماسکو کے حالات پرگہری نظرہے۔

واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ہماری نیشنل سیکورٹی ٹیم نے روس کی صورتحال پر گہری نظررکھی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا ماسکو میں ہونے والی صورتحال کا ذمہ دارروس خود ہے۔

جوبائیڈن نے واضح کردیا کہ امریکا اوراس کے اتحادی یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل روسی صدرولا دیمیر پیوٹن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ویگنرکو اندھیرے میں رکھ کربھائی سے بھائی کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن مخالفین بدلہ لینے کی خواہش میں ہاتھ ملتے رہ گئے۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ویگنراہلکار وزارت دفاع یا کسی اور ادارے میں شامل ہوجائیں ورنہ ملازمت چھوڑدیں ۔ جوویگنراہلکار بیلاروس جانا چاہتا ہےجاسکتا ہے۔

روسی صدر نے خونریزی سے اجتناب برتنے پرویگنراہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ کہا شروع میں ہی خونریزی سے بچنے کی ہدایت کی تھی،روس دشمن ہماری شکست چاہتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close