Featuredاسلام آبادتجارت

پیٹرول کی قیمت برقرار ، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے گی

اسلام آباد: یکم جولائی سے 15 جولائی کی رات تک ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا اور بتایا کہ یکم جولائی سے 15 جولائی کی رات تک ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا نے قیمتیں کم سے کم رکھنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں اوگرا نے آئندہ پندہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close