Featuredاسلام آباد

بجلی کے بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارتِ خزانہ کے حکام نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ سینیٹ کمیٹی نے یہ سفارش کی تھی جس پر کام کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے حکام نے مزید کہا کہ اداروں کی نجکاری کا معاملہ پالیسی سے متعلق ہے، نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی سفارش تھی۔

حکام نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ کو خزانہ کمیٹی کی 55 سفارشات موصول ہوئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close