Featuredاسلام آباد

سنی اتحاد کونسل ن لیگ اور پی پی کے ساتھ بیٹھنے پر مشروط رضا مند

سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ واپس کریں تو ن لیگ اور پی پی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی طرح آصف زرداری بھی جعلی صدر ہوں گے۔ عارف علوی کا دور مکمل ہوچکا ۔ اللہ انہیں خوش رکھے۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب کو غلط ایڈوائس دی جارہی ہے۔ ایاز صادق غیرذمہ دارانہ بیان کیسے دے سکتے ہیں۔اسپیکر کے بیان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی ہے، کہا تحصیلدار کے سامنے سگریٹ نہیں پیتا، مقدس ایوان میں کیسے پی سکتا ہوں۔ سوشل میڈیا ایپ پر کسی نے میرے ایوان میں سگریٹ پینے کا شوشہ چھوڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close