Featuredاسلام آباد

رب کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے قوم کی خدمت کا موقع فراہم کیا: نگراں وزیراعظم

 دعا گو ہوں اللہ پاک مجھے باعزت طریقے سے قومی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا کریں۔

اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں اُن سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر رب کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے مجھے پاکستانی عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ دعاؤ ں کا طلب گار ہوں، اللہ پاک مجھے باعزت طریقے سے قومی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا کریں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اتفاق کے بعد نگراں وزیراعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کا نام صدر مملکت کو بھیجا جس کی انہوں نے منظوری دے دی۔

انوار الحق کاکڑ کی نگراں وزیراعظم تعیناتی کے بعد انہیں منسٹر انکلیو سے پنجاب ہاؤس سخت سیکیورٹی میں منتقل کردیا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ دو روز یہاں قیام کریں گے اور چودہ اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس میں ہمارا کوئی کردار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close