Featuredسندھ

ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے سنگاپور سے ماہرین کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی

کراچی: ساحل سمندر پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے سنگاپور سے وی میکس مرین پرائیوٹ لمیٹڈ سے ماہرین کی ٹیم آج کراچی پہنچ رہی ہے، ماہرین کی ٹیم منگل کو یعنی آج متعلقہ جگہ کا دورہ کرے گی

وزارت میری ٹائم نے جہاز نکالنے کے لیے 15 اگست کا وقت دیا ہے، واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی آج جاری کی جائے گی۔
بین الاقوامی ٹیم کے ہمراہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام بھی مذکورہ جگہ جائیں گے، کے پی ٹی حکام پھنسے ہوئے جہاز کو نکالنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ دیں گے۔

جہاز سے نکالے گئے عملے کے انٹرویوز کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے، عملے کے جو ارکان جہاز سے تبدیل کیے گئے تھے سب کو بلا کر انٹرویو کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹائم میگزین کی 100 با اثر شخصیات

ہانگ کانگ سے ترکی جانے والا جہاز 18 جولائی کو کراچی ہاربر پہنچا تھا، کے پی ٹی نے جہاز کو ہاربر پر لگنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

مذکورہ جہاز راں کمپنی کا ایک اور جہاز پہلے سے ہاربر پر موجود تھا۔

ہینگ ٹونگ کو دوسرے جہاز سے عملہ تبدیل کرنا تھا، کے پی ٹی نے عملے کی تبدیلی کا عمل کھلے سمندر میں کرنے کی ہدایت کی تاہم ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی جس کے باعث جہاز تیز موجوں سے بہہ کر کلفٹن کے ساحل پر پھنس گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close