Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خط لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خط لکھ دیا۔

وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی قبل ازوقت تحلیل پر آئین 90 روز میں انتخابات کا کہتا ہے،آپ سے پرزور مطالبہ ہے کہ انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل نگراں وزیراعظم کی تقرری پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمان کے اندر اور باہر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، آئین کی رُو سے نگراں وزیر اعظم کی نامزدگی کے معاملے پر وزیر اعظم کی جانب سے کسی بھی سطح پر شریکِ مشاورت نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کے مطابق اب جبکہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ بطور نگراں وزیراعظم نامزد ہوچکے ہیں تو ان پر ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، توقع ہے کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ بطور نگراں وزیراعظم منصب سنبھالنے کے بعد 3 ماہ کی آئینی مدت کے اندر انتخابات کا منصفانہ اور شفاف انعقاد یقینی بنائیں گے۔

تحریک،انصاف کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ نگراں وزیراعظم عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق پر مزید کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو منصفانہ ماحول میں انتخابی مہم چلانے کے مواقع میسر کرنا نگراں حکومت کے بنیادی فرائض میں سے ایک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close