Featuredاسلام آباد

حکومت نے مہنگائی کےسے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا

اسلام آباد: بجلی کی میں قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

نیپرا میں مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی، جس میں بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
بجلی کی قیمت میں یہ نیا اضافہ سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ نیپرا سہ ماہی ایڈجستمنٹ پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا جب کہ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن، کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

سماعت کے دوران رکن نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ دعا کریں اللہ بہتر کرے، صارفین کی طرح ہم بھی بل ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں آج سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔

فیسکو کی جانب سے درخواست میں 23 ارب 49 کروڑ،گیپکو کی جانب سے 16 ارب 13کروڑ روپے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔ حیسکو نے 9 اور آئیسکو نے بھی 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی تھی۔ لیسکو کی جانب سے 31 ارب اور میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ۔ پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا تھا۔

ان درخواستوں کی منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے نہ صرف شہری ذہنی اذیت کا شکار بن رہے ہیں بلکہ تاجر برادری بھی اس سلسلے میں حکومتی پالیسی سے نالاں ہے اور بجلی مہنگی کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close