Featuredسندھ

پی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری

کراچی:  مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے

پی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر ن لیگ کارکنان اور کیپٹن (ر) صفدر نے مقدس کے تقدس کو بھی پامال کردیا۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی احاطے نعرے لگواتے رہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران کہتے ہیں گھبرانا نہیں مگر صرف عوام کی تکلیفیں دیکھ کر گھبراتے ہیں، عوام کو فاقے کرتا دیکھ کرہمارےدل گھبرارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی، ہماری تحریک ووٹ کوعزت دلانے تک جاری رہے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے

معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر تقدس کی پامالی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بی بی جہاں بھی گئی اس نے قوانین کی پامالی کی، کیا کبھی بابائے قوم کے مزار پر ایسی حرکتیں پہلے ہوئیں؟

انہوں نے کہا کہ واقعی ان بچوں نے ایک پیسہ حلال کا نہیں کمایا، اب یہ ہرچیز کی دھجیاں اڑاتے پھر رہے ہیں، یہ عمل شرمناک ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close