Featuredاسلام آباد

بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد: وزارت توانائی نے بجلی کے بھاری بلوں کے مسئلے پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی، جسے منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ‏وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں حکام نے تمام کمپنیوں کی کارکردگی اور بلوں میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جنہیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کل پیش کیا جائے گا کیونکہ حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا کیونکہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ تجاویز اور فیصلے منظوری کے لئے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے حوالے سے 29 اگست کو اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بجلی پیداوار اور ترسیل کی کمپنیاں رپورٹس پیش کریں گی اور پھر اُن کی بنیاد پر ریلیف دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور شہریوں نے متعدد مقامات پر بل نذر آتش کیے جبکہ دفاتر کا گھیراؤ بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close