سندھ

سی ٹی ٹی کی کراچی میں کارروائی،القاعدہ کمانڈر فہد گروپ کے تین دہشتگرد گرفتار

کراچی : انسداد دہشتگردی فورس نے کراچی میں کارروائی کے دوران انتہائی خطرناک تین دہشتگردوں کا گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انچارج علی رضا نے کہاہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ کمانڈر فہد گروپ سے ہے اور تینوں دہشتگرد پڑھے لکھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملزم عمر نے مکینکل انجینئرنگ میں بی اے کیا ہے اور وہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دھماکوں پر کام کر رہاتھا ،اس لے علاوہ ملزم کا شہر میں ریڈیو فریکوینسی جام کرنے کابھی منصوبہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ملزم کا نام عثمان ہے جو کہ کالعد م تنظیموں کو اسلحہ فراہم کرتاتھا جبکہ تیسرا مام الدین نامی ملزم نفرت انگیز مواد تقسیم کرتاتھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close