Featuredانٹرٹینمنٹ

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر شوبز شخصیات کا بھی شدید ردعمل

حکمرانوں اللہ کا واسطہ ہے غریب کا خون مت نچوڑو ، سہیل احمد

معاشی حالات کی وجہ سے جرائم بڑھ چکے ہیں، لوگوں کو کھانے اور زندگی گزارنے کے لالے پڑگئے ہیں

ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر شوبز شخصیات نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

معروف اداکار سہیل احمد نے ٹویٹ میں کہا کہ حکمرانوں اللہ کا واسطہ ہے غریب کا خون مت نچوڑو، پیٹرول غریب بھی استعمال کرتا ہے۔ جن کے پاس کروڑوں روپے ہیں وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کو راضی کرو۔

اداکارہ مشی خان نے کہا کہ لوگ ویسے ہی پریشان ہیں۔ زندگی اتنی مشکل ہوچکی ہے، اب پتا نہیں عوام کا کیا بنے گا، معاشی حالات کی وجہ سے جرائم بڑھ چکے ہیں، لوگوں کو کھانے اور زندگی گزارنے کے لالے پڑگئے ہیں۔

اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا: ہمارا پیٹرول چاند پر جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close