Featuredپنجاب

بجلی کی قیمت کم کرنے کی بجائے عوام پر بجلی بم گرایا جا رہا ہے

حکمرانوں نے اپنے کیسز معاف کروا کر عوام کو عالمی مالیاتی داروں کا غلام بنایا

لاہور: ہمارا خیال تھا نگران حکومت آئی آئی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی، لیکن نظر ثانی کی بجائے اس نے سارا بوجھ عوام پر ڈالا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمانی کر رہی ہے، بجلی کی قیمت کم کرنے کی بجائے عوام پر بجلی بم گرایا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 25 کروڑ عوام شدید کرب کا شکار ہیں، ہمارا خیال تھا نگران حکومت آئی آئی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی، لیکن نظر ثانی کی بجائے اس نے سارا بوجھ عوام پر ڈالا، جبکہ آئی آئی پیز کی بیشتر کمپنیاں پاکستانی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 550 ارب روپے سے زیادہ کی بجلی چوری ہوتی ہے، لائن لاسسز کا سارا بوجھ بھی عوام پر ڈالا جاتا ہے، 220 ارب سے زیادہ مفت بجلی استعمال کرنے والے 99 فیصد لوگ سرکاری ملازمین ہیں ، جن لوگوں کو مراعات اور پروٹوکول مل رہا ہے، انکا بوجھ بھی عوام برداشت کر رہے ہیں۔

سراج الحق نے بتایا کہ عوام کے بلز میں پندرہ پندرہ قسم کے ٹیکس لگائے جاتے ہیں، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ ہونے چاہیے، عوام کا مسئلہ یہ ہے کہ ادویات مہنگی اور بجلی کا بل ان کی تنخواہوں سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں حکمرانوں نے اپنے کیسز معاف کروا کر عوام کو عالمی مالیاتی داروں کا غلام بنایا ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ میٹھا زہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو الیکشن مہم چلارہے ہیں انکا مسئلہ عوام نہیں ہے، اس وقت جماعت اسلامی ہی مہنگائی کی بات کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close