Featuredدنیا

حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے ایک اور محاذ کھول لیا

حزب اللّٰہ المنار ٹی وی کے مطابق درجنوں جنگجو لبنان سے اسرائیل میں داخل ہو گئے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی سرحد پار سے مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے ایک اور محاذ کھول لیا۔

اسرائیلی فوج نے لبنان کے سرحدی علاقے پر گولا باری کی۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی سرحد پار سے مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد اہداف کو نشانہ بنایا۔

حزب اللّٰہ المنار ٹی وی کے مطابق درجنوں جنگجو لبنان سے اسرائیل میں داخل ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ’آپریشن الاقصیٰ طوفان‘ کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مدد سے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close