Featuredسندھ

مسلم حکمران اس قابل نہیں کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل دے سکیں

کراچی: مسلمان حکمران ذاتی تنازعات کی وجہ سے آواز اٹھانے کے قابل نہیں

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  فلسطین میں اس وقت ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، فلسطین کو صرف خطے کا معاملہ سمجھنا غلطی ہوگی، صرف یہ خطہ آگ کی لپیٹ میں نہیں یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ حکومت کو فلسطین کے معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران ذاتی تنازعات کی وجہ سے آواز اٹھانے کے قابل نہیں، مسلمان حکمران اس قابل نہیں کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل دے سکیں۔

خالد مقبول نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال اقوام عالم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے اس وقت ایم کیو ایم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطین کے لیے باہر نکل کر احتجاج کرنا ہوگا، صرف تعزیتی مؤقف سے کام نہیں چلے گا۔

 کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول کا پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نگراں حکومت مکمل طور پی پی کی نگرانی میں کام کر رہی ہے، اُنہوں نے الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ امن کو برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پولیس کے ڈی ایس پیز اور افسران پیپلز پارٹی کی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close