Featuredکھیل و ثقافت

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دےکر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی

پاکستان کو بھارت کے بعد ایونٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا

آسٹریلیا کے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 305 رنز بناسکی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اٹھارہویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو با آسانی 62 رنز سے شکست دےکر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کے 368 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 305 رنز بناسکی، عبداللہ شفیق 64 ، امام 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی رواں ورلڈکپ میں یہ دوسری شکست ہے، قومی ٹیم نے چار میچز کھیلے ہیں جس میں بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔

آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 163 اور مچل مارش نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 اور حارث سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close