Featuredکھیل و ثقافت

کیویز نے بھارت کو وائٹ واش کر کے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں نمبر ون بھارت کو وائٹ واش کر دیا

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میںنیوزی لینڈ نے 131 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں چتیشور پجارا اور ہنوما وہاڑی کی نصف سنچریوں کی بدولت 242 رنز اسکور کیے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 7 رنز کی سبقت ملی۔

لیکن دوسری اننگز میں بھارتی بلے باز کیوی بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ چتیشور پجارا 24 اور ویرات کوہلی 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 131 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کر کے آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close