Featuredدنیا

کم از کم اس وقت مسلم ملکوں کو صیہونی ریاست سےمعاشی تعاون نہیں کرناچاہیے: آیت اللہ خامنہ ای

تہران : سامراجی طاقت فوجی دباؤ، بمباریوں اور انسانیت سوزجرائم کے ساتھ آئی ہے لیکن قوت ایمان ان سب پر غلبہ حاصل کرے گی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی ممالک سے صیہونی ریاست اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کردیا۔

تہران میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ اسلامی ممالک صیہونی ریاست کوتیل اور خوراک کی برآمدات روکیں، کم از کم اس وقت مسلم ملکوں کو صیہونی ریاست سےمعاشی تعاون نہیں کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومتوں کو غزہ میں جرائم کے جلد خاتمے پر اصرار کرنا چاہیے، مسلمان ممالک کو یاد رکھنا چاہیے غزہ کی آبادی پرکون دباؤ ڈال رہا ہے؟ غزہ کے لوگوں پر دباؤ ڈالنے والوں میں صرف صیہونی ریاست شامل نہیں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ صیہونی حکومت لاچار اور مبہوت ہے، اپنی عوام سے بھی جھوٹ بول رہی ہے، اسرائیلی حکام فلسطینیوں کے پاس موجود اپنے جنگی قیدیوں کے بارے میں جو اظہار تشویش کر رہے ہیں وہ بھی جھوٹ ہے، غزہ پر صیہونی فوج جو بمباری کررہی ہے ممکن ہے کہ اس میں وہ اپنےجنگی قیدیوں کو بھی ہلاک کردے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سامراجی طاقت فوجی دباؤ، بمباریوں اور انسانیت سوزجرائم کے ساتھ آئی ہے لیکن قوت ایمان ان سب پر غلبہ حاصل کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close