Featuredدنیا

پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں : پیوٹن

ماسکو: روس کے صدر نے کہا ہے کہ خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اورآنسو آ جاتے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے بیان میں کہا کہ پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں۔

غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کرآنسو آ جاتے ہیں اور رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری بمباری فوری طور پر نہ روکی گئی تو اشتعال انگیزی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر چنگاری لگانا بہت آسان ہے۔ اگر کسی کو غزہ کے واقعات کا احساس نہیں ہوتا تو اس کے سینے میں دل نہیں پتھر ہے۔ اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ برائی کی جڑ کہاں ہے اور اس برائی نے کیسے جنم لیا۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک  شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close